ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کو خالی اسامیاں پر کرنے کیلئے اپنے نظریہ والے شخص کی تلاش:پی چدمبرم

مودی حکومت کو خالی اسامیاں پر کرنے کیلئے اپنے نظریہ والے شخص کی تلاش:پی چدمبرم

Sun, 08 Aug 2021 11:12:10    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے ہفتہ کو کئی ہائی کورٹوں میں ججوں اور ٹری بیونل کے سربراہوں کی خالی آسامیوں پر حکومت پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ وہ ان اسامیوں کو پْر کرنے سے قاصر ہے۔ کیونکہ وہ ایسے لوگوں کی تلاش میں ہے جو اس کے نظریے کے ہوں۔ سابق وزیر داخلہ نے ٹویٹ کیاکہ ہائی کورٹ کے 1080 ججوں کی 416 آسامیاں خالی ہیں۔ ٹری بیونلز میں بڑی تعداد میں آسامیاں ہیں۔ کئی ٹری بیونلز کے سربراہوں کے عہدے خالی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ مودی حکومت سات سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ان خالی آسامیوں کو پْر کرنے کے قابل کیوں نہیں ہے یا وہ ان اسامیوں کو پْر کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتی ہے۔ چدمبرم نے الزام لگایا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ حکومت ایسے افراد کی تلاش میں ہے جو ان کی سوچ وفکر سے موافقت رکھتے ہوں۔


Share: